Home » پرتگال کے شہر الکوباسا میں رنگا رنگ میلہ سجنے کے لئے تیار،معروف گلوکاروں کی پرفارمنس اور تفریحی سرگرمیوں کی بھرمار

پرتگال کے شہر الکوباسا میں رنگا رنگ میلہ سجنے کے لئے تیار،معروف گلوکاروں کی پرفارمنس اور تفریحی سرگرمیوں کی بھرمار

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

الکوباسا (ایگزو نیوز ڈیسک) پرتگال کے تاریخی شہر الکوباسا میں 20 اگست سے سالانہ میونسپل میلہ شروع  ہو رہا ہے،جو مقامی ثقافت،موسیقی اور روایات کا حسین امتزاج ہو گا،اس میلے کے حوالے سے منتظمین کی جانب سے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق پرتگال کے تاریخی شہر الکوباسا میں سجنے والے اس تاریخی میلے میں پرتگال کے مشہور گلوکار ماریزا،ڈلاز،گبریئل او پینسا دور،فرناندو ڈینیئل اور دی گفٹ سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس کے علاوہ پورے ہفتے ڈی جے،مقامی بینڈز اور آرکسٹرا بھی پرفارم کریں گے۔میلے میں کھانے پینے کے سٹالز،جھولے،مقامی مصنوعات کی نمائش،گھڑ سواری شو،سائیکلنگ ریس کے ساتھ ساتھ  زرعی مشینری،مویشیوں کی نمائش،لائیو کوکنگ شوز،عجائب گھر اور روایتی دستکاریوں کا لائیو مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔یہ میلہ 20 اگست کو شہر کے سرکاری تہوار یومِ ساو برنارڈ کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اسے شہر کی ثقافت اور 800 سال پرانی “ساو برنارڈو فیئر” کی روایت سے جوڑا جاتا ہے۔میلے میں شامل ’مارکاس دی الکوباسا‘ کی نمائش بھی شامل ہے،جو علاقے میں تیار ہونے والی سیرامکس،کٹلری اور زرعی مصنوعات کی مہارت کو اجاگر کرے گی۔یہ میلہ، جو کبھی شہر کے مضافات میں ہوتا تھا، 2022 سے دوبارہ شہر کے مرکز میں لوٹ آیا ہے اور اب روسّیو سکوائر سے لے کر کوا دا اونسا کے علاقے تک پھیلا ہوتا ہے۔الکوباسا کی میونسپل کونسل کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول علاقے کی گہری ثقافتی جڑوں اور سسٹرشیائی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز