Home » الاقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حافظ طاہر اشرفی کا دوٹوک اعلان

الاقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حافظ طاہر اشرفی کا دوٹوک اعلان

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

فیصل آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان علماءکونسل کے سربراہ اور کوآرڈی نیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومت پاکستان، علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم کا موقف متحد اور غیر متزلزل ہے،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے اسرائیل سے متعلق قومی موقف کو نہایت واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں علماء و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ  طاہر اشرفی  نے بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ جو عناصر یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے،وہ بتائیں کہ کہاں اور کس نے ایسا کوئی فیصلہ کیا؟ کیا کسی  نے ابراہیم اکارڈ پر دستخط کیے ہیں؟انہوں  نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ ہمارے ایمان،عقیدے اور اسلامی تشخص کا مسئلہ ہے،اس پر کسی قسم کی سودے بازی یا غداری کا تصور بھی ممکن نہیں۔علامہ حافظ طاہر اشرفی  نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم،افواجِ پاکستان اور تمام مذہبی و سیاسی قیادت فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ہم  نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے،کوئی بھی افواہ، غلط فہمی یا سیاسی مفروضہ ہمارے ایمان،جذبے اور قومی پالیسی کو نہیں بدل سکتا۔انہوں  نے افواہیں پھیلانے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر قومی یکجہتی اور مذہبی حساسیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز