Home » سردارختر مینگل نے استعفے کے بعد قومی اسمبلی سے ملنے والے 78 لاکھ روپے واپس سرکاری خزانے میں لوٹا دیے

سردارختر مینگل نے استعفے کے بعد قومی اسمبلی سے ملنے والے 78 لاکھ روپے واپس سرکاری خزانے میں لوٹا دیے

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت کے دوران حاصل ہونے والی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں موصول رقم سرکاری خزانے میں واپس کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک جمع کرا دیا ہے، جسے سیکریٹریٹ نے باضابطہ طور پر وصول کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سردار اختر مینگل جمعرات کے روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیک کے ہمراہ ایک تحریری درخواست بھی جمع کرائی۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ 3 ستمبر 2024 سے 11 فروری 2026 تک کی مدت کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور الاونسز واپس کر رہے ہیں، اور درخواست کی کہ ان کے پارلیمانی بینک اکاونٹ میں موجود مذکورہ رقم کو سرکاری خزانے میں منتقل کر دیا جائے۔سردار اختر مینگل نے اپنے موقف میں کہا کہ انہوں نے ستمبر 2024 میں بطور احتجاج قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے بعد سے نہ تو اپنے پارلیمانی اکاونٹ سے کوئی تنخواہ نکالی اور نہ ہی کسی قسم کا الاونس استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوامی خدمت میں دیانت داری، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل پر پارلیمنٹ کے رویے کے خلاف احتجاجاً قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھا، جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو منظور کرتے ہوئے موثر طور پر اسی تاریخ سے نافذ العمل قرار دیا۔ بعد ازاں استعفیٰ کے نتیجے میں انہیں حاصل تمام سرکاری مراعات بھی واپس لے لی گئی تھیں۔سیاسی و پارلیمانی حلقوں میں سردار اختر مینگل کے اس اقدام کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک جانب یہ عمل احتساب اور شفافیت کی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تو دوسری جانب اسے سیاسی اخلاقیات کے تناظر میں بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز