Home » سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ ہمارے صوبے کو اس ایوان نے مسلسل پسماندہ اور نظر انداز کیا ہے۔ ہر روز ہمیں مزید دیوار کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے، اور ہمارے پاس اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی اس اسمبلی میں حقیقی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے میری جیسی آوازیں بامعنی تبدیلی لانے سے قاصر ہیں۔ مینگل نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ بلوچستان کی بات کرنے والوں کو یا تو خاموش کر دیا جاتا ہے، غدار قرار دیا جاتا ہے، یا اس سے بھی بدتر، مار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ان حالات میں میرے لیے ایوان میں رہنا ممکن نہیں کیونکہ میری یہاں موجودگی ان لوگوں کیلئے اب کوئی مقصد نہیں ہے جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں۔

اسپیکر سے استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست کرتے ہوئے، سربراہ بی این پی نے بلوچستان کے محفوظ اور خوشحال ہونے کی امید ظاہر کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز