2 ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی:
آئینی ترامیم سے متعلق بحث نے ایک اہم موڑ لیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-ایم) کے رہنما سردار اختر مینگل نے. اپنی حمایت کے لیے ایک اہم شرط پیش کر دی ہے۔ مینگل نے مجوزہ ترامیم کی حمایت کے عوض. 2 ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ کے سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے. مینگل کے تحفظات دور کرنے کے لیے اُن سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اپنے دو اہم ووٹوں کے بدلے مینگل نے. لاپتہ افراد کی فوری واپسی پر اصرار کیا ہے۔ سنجرانی نے مینگل کو یقین دلایا ہے. کہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ مینگل اور ان کی پارٹی کے لیے ایک طویل عرصے سے تشویش کا باعث رہا ہے، خاص طور پر بلوچستان میں، جہاں یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔ یہ مطالبہ انسانی حقوق کے وسیع تر مسائل کی نشاندہی کرتا ہے جو مینگل کے لیے ایک فوکل پوائنٹ رہے ہیں۔