Home » تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس،آئی جی آزاد کشمیر کا لاشوں کی بے حرمتی اور دھمکیوں پر سخت ردعمل،مذاکرات سے دوٹوک انکار

تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس،آئی جی آزاد کشمیر کا لاشوں کی بے حرمتی اور دھمکیوں پر سخت ردعمل،مذاکرات سے دوٹوک انکار

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے تناظر میں انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن(ر )لیاقت ملک نے تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مذاکرات ممکن نہیں۔آئی جی نے لاشوں کی بے حرمتی،فورسز کو دی جانے والی دھمکیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے جبکہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل کیپٹن(ر )لیاقت ملک نے اپنے بیان میں حالیہ پرتشدد واقعات کے تناظر میں ریاست مخالف عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے سنگین اقدامات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گروہ نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں،جن میں اہلکاروں کو قتل کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ ان عناصر کی کارروائیاں عام شہریوں تک بھی پھیل چکی ہیں،جہاں بے گناہ افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک شہری،جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا،اسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کے سیاسی حل کی گنجائش نہیں کیونکہ پولیس کا کردار امن و امان قائم کرنا اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے،نہ کہ سیاسی معاملات طے کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے۔آئی جی آزاد کشمیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز