Home » تہران پر فضائی حملہ،سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی اصغر حجازی بھی مارے گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

تہران پر فضائی حملہ،سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی اصغر حجازی بھی مارے گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی اور دفتر کے چیف آف اسٹاف، اصغر حجازی کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، اصغر حجازی ایران کے طاقتور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں ایک اہم شخصیت ہیں اور طویل عرصے سے سپریم لیڈر کے مشیر اور انتہائی بااثر کمانڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔اصغر حجازی کو ایران کے حساس سیکیورٹی اور انٹیلی جنس امور سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، اور وہ سپریم لیڈر کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، اس لیے ان کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی صورت میں ایران کی داخلی سیکیورٹی اور کمانڈ ڈھانچے میں بڑا خلل پیدا ہو سکتا ہے تاحال ایرانی حکام نے اس حملے میں اصغر حجازی کے زخمی یا شہید ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے مکمل نتائج اور نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل نے تہران میں ایک زیر زمین کمپاونڈ پر حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اہل خانہ،وزیر دفاع،آرمی چیف،مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت شہید ہو گئے تھے۔اس حملے کے بعد ایران میں سیکیورٹی اور فوجی قیادت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے، اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملہ ایک اور اہم کمانڈر کو نشانہ بنا کر تناو میں اضافہ کر رہا ہے۔اس واقعے کے بعد تہران میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور بین الاقوامی تجزیہ کار اسے ایران-اسرائیل کشیدگی میں نئے اور خطرناک مرحلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز