Home » احسن اقبال کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

احسن اقبال کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ کر ایک اہم ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے حساس معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال  قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش آمد پہنچ گئے جہاں انہوں نے مولانا سے تفصیلی ملاقات کی ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ملاقات میں غزہ پیس معاہدے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو بغور سنا گیا اور ان کے خدشات کو مرکزی حکومت تک پہنچانے کا یقین دلایا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو ہمیشہ مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال،اپوزیشن کے موقف اور دیگر اہم قومی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کی خواہاں ہے اور مولانا فضل الرحمان کے خدشات وزیراعظم تک پہنچائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں رہنماوں نے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز