Home » آزاد کشمیر میں سیاسی محاذ آرائی گرم،کشمیر کو کراچی نہیں لاہور بنائیں گے،بلاول کے دعوے پر احسن اقبال کا پلٹ کر وار

آزاد کشمیر میں سیاسی محاذ آرائی گرم،کشمیر کو کراچی نہیں لاہور بنائیں گے،بلاول کے دعوے پر احسن اقبال کا پلٹ کر وار

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

نارووال(ایگزو نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی سیاست میں لفظی جنگ مزید تیز ہوگئی ہے،جہاں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ترقیاتی ماڈل اور حکمرانی کی کارکردگی پر بیانیے کا مقابلہ جاری ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کے دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ کشمیر کو کراچی نہیں بلکہ لاہور جیسی ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں،عوام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں اور آنے والے فیصلے ترقی اور خدمت کی بنیاد پر کریں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نارووال میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اپنے خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ کشمیر کو کراچی نہیں بلکہ لاہور جیسی ترقی کی جانب لے جانے کے خواہاں ہیں،کشمیری عوام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو بخوبی جانتے ہیں اور آنے والے فیصلے اسی بنیاد پر کریں گے۔احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب،کشمیری عوام آپ کی اور ہماری جماعت کی کارکردگی سے آگاہ ہیں،لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ کس کے ادوار حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے؟۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ترقی،استحکام اور عوامی خدمت ہے،اسی لیے اس کی کارکردگی کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے،پاکستان کے عوام ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور 90 فیصد پاکستان لاہور ماڈل کی ترقی کو ووٹ دے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی مضبوطی،معاشی استحکام اور ترقی کی علامت ہے جبکہ عوام جانتے ہیں کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے کس جماعت نے عملی اقدامات کیے؟۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی،ن لیگ کو ایسی شکست ہوگی جسے تاریخ یاد رکھے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مستقبل کسی فرد یا جماعت کی جیب میں نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ہاتھ میں ہے اور فیصلہ بھی وہی کریں گے،عوام نے موقع دیا تو پیپلز پارٹی ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے گی۔آزاد کشمیر کی سیاست میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان بیانات کا تبادلہ تیز ہوگیا ہے،جہاں ترقی، گورننس اور عوامی خدمت کے دعوے آئندہ سیاسی معرکے کا اہم موضوع بنتے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز