Home » پاکستان بار کونسل انتخابات،احسن بھون گروپ کی بڑی کامیابی،حامد خان گروپ سے سلمان اکرم راجا اور شفقت چوہان کامیاب

پاکستان بار کونسل انتخابات،احسن بھون گروپ کی بڑی کامیابی،حامد خان گروپ سے سلمان اکرم راجا اور شفقت چوہان کامیاب

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو واضح شکست دے دی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ حامد خان گروپ صرف دو نشستیں حاصل کر سکا۔ پنجاب میں گیارہویں نشست پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے اور حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں 11 نشستوں پر 25 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے۔ ووٹنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدواروں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون،طاہر نصر اللہ وڑائچ،عامر سعید راں،پیر مسعود چشتی،ثاقب اکرم گوندل، حفیظ الرحمان چودھری اور سید قلب حسن کامیاب قرار پائے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون نے وکلا کو کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج وکلا کی شفاف رائے دہی اور ملکی عدلیہ کی مضبوطی کی عکاس ہیں۔دوسری جانب حامد خان گروپ کے دو امیدوار سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور آئندہ بھی وکلا کی فلاح اور عدلیہ کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔انتخابات کے دوران پنجاب بھر میں وکلا کی شفاف اور فعال شرکت کو سراہا گیا اور اس عمل کو عدالتی نظام میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔گیارہویں نشست کے لیے جاری ووٹنگ اور حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پنجاب بار کونسل کی مکمل رکنیت واضح ہو جائے گی،جس کے بعد نئے ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز