Home » پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں صورتحال معمول پر آگئی

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں صورتحال معمول پر آگئی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معول پر آنے لگی۔ شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی جی ٹی روڈ اور دیگر راستوں پر تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ مری میں بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔

جڑواں شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معمول پر آگئیں۔ کل سے تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مانسہرہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سابق خاتون اول اور گنڈا پور تھوڑی دیر بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جب پارٹی قیادت اور کارکنوں نے ڈی چوک سے راہ فرار اختیار کی تو پی ٹی آئی کے ترجمان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز