سینیٹ اور قومی اسمبلی:
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے. 26ویں آئینی ترمیم کا بل منظور ہونے کے بعد. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے. جس میں انہوں نے کہا ہے. کہ وہ والد کے کہنے پر روپوش ہوئے تھے۔
اپنے بیان میں. رہنما پی ٹی آئی نے کہا. کہ انہوں نے والد شاہ محمود قریشی کی ہدایت پر روپوشی اختیار کی. والد نے کہا تھا. کہ آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے. اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا. اگر میری حکومتی اہلکاروں سے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
زین قریشی نے کہا. کہ میں آئینی ترمیم کی حمایت میں. قومی اسمبلی نہیں گیا۔ پہلے بھی پارٹی پالیسی. اور بانی کے ساتھ کھڑا تھا. اب بھی ہوں اور آئندہ بھی کھڑا ہوں گا۔
یاد رہے. کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا تھا. کہ اُن کے 10 سے 12 ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابط نہیں ہو رہا۔ جن میں زین قریشی بھی شامل تھے۔ اُن کی بہن ایم این اے مہر بانو قریشی کی جانب سے بھی بھائی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔