بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹار سلمان خان کے بعد اب عالمی شہرت یافتہ اداکار کنگ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق انہیں ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیں 50 لاکھ بھارتی روپے تاوان کے طور پر ادا کرے۔ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو اُن کو قتل کر دیا جائے گا۔
کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی اور دھمکی دینے والے کو ٹریس کیا جس کا نام فیضان بتایا جا رہا ہے۔ مبینہ ملزم نے کال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، اُس کا فون 2 نومبر کو چوری ہو گیا تھا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دبنگ خان کو قتل کی دھمکی دینے والے لارنس بشنوئی کے بھائی کو کرناٹک سے گرفتار کر لیا ہے۔