ہفتہ, جون 14, 2025
Home » عمر ایوب کے بعد پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے بھی جے سی پی سے استعفیٰ دیدیا

عمر ایوب کے بعد پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے بھی جے سی پی سے استعفیٰ دیدیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

عمر ایوب کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر اپنی جگہ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو 13 رکنی باڈی کیلئے نامزد کیا ہے۔

اپنے استعفے میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اُن کی ہمیشہ سے ملک میں عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے بامعنی کردار ادا کرنے کی شدید خواہش رہی ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ، میں اپنے آپ کو ناحق جھوٹے مقدمات کے ایک سلسلے میں پھنسا ہوا پاتا ہوں۔ ان الزامات کو دور کرنے کی میری کوششوں کے باوجود، میرے خلاف مزید ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جس سے میری حالت مزید خراب ہو گئی۔ ان حالات نے میرے لیے یہ ناممکن بنا دیا ہے کہ میں اس عہدے پر فائز رہ کر کام کر سکوں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز