آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ ہوگا،میچ دوپہر 2 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
اگر اس میچ میں انگلینڈ جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے شکست دیتی ہے تو افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف رکھتا ہے، تو اسے جنوبی افریقہ کے نیٹ رن ریٹ کو افغانستان سے نیچے دھکیلنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 207 رنز یا اس سے زیادہ سے شکست دینا ہوگی۔ یہ ایک انتہائی غیر متوقع منظر ہے، لیکن افغانستان کی واحد امید ہے۔
گزشتہ روز افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا جس میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔ اس نتیجے نے آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں جگہ کو یقینی بنایا۔