لاہور: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ گروپ بی سے ابھی تک کسی ٹیم نے کوالیفائی نے کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
آج کے میچ کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔