دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ باﺅلر نوین الحق کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوئے اور میڈیکل ٹیم نے انہیں باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔بورڈ نے بتایا کہ کھلاڑی کی مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے وہ انگلینڈ جائیں گے،جس کے نتیجے میں ان کی ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میچز میں شامل نہیں ہو سکے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر نوین الحق کی جگہ فاسٹ باﺅلر عبداللہ احمد زئی کو سکواڈ میں شامل کر دیا ہے تا کہ ٹیم کی فاسٹ بولنگ لائن متاثر نہ ہو۔نوین الحق کی غیر موجودگی افغانستان کے لیے ایک اہم نقصان ہے کیونکہ وہ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولرز میں شامل ہیں اور پچھلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں ٹیم کی اہمیت رکھتے آئے ہیں۔افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے۔اس میچ میں افغانستان کی فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں اب عبداللہ احمد زئی اور دیگر دستیاب فاسٹ بولرز پر ہوں گی۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انجری کے شکار ساتھی کھلاڑی کی غیر موجودگی میں زیادہ ذمہ داری کے ساتھ کھیلیں تا کہ افغانستان گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھ سکے۔یہ اقدام افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی صحت اور فٹنس کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار بھی ہے،تا کہ وہ مستقبل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔
افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر،انتہائی پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی
6