Home » افغان کرکٹ کا درخشاں ستارہ بجھ گیا، شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

افغان کرکٹ کا درخشاں ستارہ بجھ گیا، شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

by ahmedportugal
38 views
A+A-
Reset

کابل(ایگزو نیوز ڈیسک)افغانستان کے معروف فاسٹ بولر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی ستونوں میں شمار ہونے والے شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں افغان کرکٹ کی تاریخ کی ایک اہم اور بااثر شخصیت قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شاپور زدران طویل عرصے سے کینسر سمیت ایک نایاب اور پیچیدہ بیماری “ہیمو فیگوسیٹک لیمفوہسٹیوسائٹوسس”(ایچ ایل ایچ) میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف افغانستان بلکہ عالمی کرکٹ حلقوں میں بھی سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔شاپور زدران افغانستان کرکٹ کے ان ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود قومی ٹیم کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 2009 سے 2020 کے دوران افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جبکہ وہ اس تاریخی سکواڈ کا بھی حصہ تھے جس نے پہلی بار 2015 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کی۔اپنی تیز رفتار باولنگ،جارحانہ انداز اور میدان میں منفرد باڈی لینگویج کے باعث شاپور زدران کو مداحوں میں خاص مقبولیت حاصل تھی۔ وہ نہ صرف ایک موثر باولر تھے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ اور تحریک کا ذریعہ بھی سمجھے جاتے تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاپور زدران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کرکٹ کے لیے دی گئی قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔بورڈ کے مطابق ان کے جنازے اور تدفین سے متعلق اعلان اہلِ خانہ کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔دورانِ علالت افغانستان کے کئی کرکٹرز اور قریبی ساتھی ان کی عیادت کے لیے بھارت جاتے رہے،جو ان کے ساتھ گہرے تعلق اور احترام کا مظہر ہے۔شاپور زدران کا انتقال افغان کرکٹ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے،جس کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز