دہشتگردوں نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے افغان علاقے سے ملکی چیک پوسٹوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ افغان طالبان اور دہشت گردوں دونوں نے 7 ستمبر کی صبح شروع کیا تھا جو بین الاقوامی سرحدی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جواب میں پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 8 افغان طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور 16 کو زخمی کر دیا۔ اس حملے میں پاکستانی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کی، شہید ہونے والوں میں دو اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں نے کشیدگی میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔