Home » ویسٹ لندن میں افغان شہری کا خونی حملہ، 49 سالہ برطانوی شہری ہلاک، 2 زخمی ،پولیس نے ٹیزر گن سے ملزم قابو کرلیا

ویسٹ لندن میں افغان شہری کا خونی حملہ، 49 سالہ برطانوی شہری ہلاک، 2 زخمی ،پولیس نے ٹیزر گن سے ملزم قابو کرلیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ویسٹ لندن کے پرسکون علاقے اَکس برج میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک افغان شہری نے اچانک چاقو سے حملہ کر کے تین افراد کو نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں 49 سالہ وین بروڈہرسٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 45 سالہ شخص شدید زخمی اور ایک 14 سالہ لڑکا معمولی زخمی ہوا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پولیس نے 22 سالہ افغان شہری کو جائے وقوعہ پر ٹیزر گن کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی کہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں تاہم یہ جانچ جاری ہے کہ آیا حملہ آور اور متاثرین کے درمیان کوئی ذاتی تعلق تھا یا نہیں۔برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق ملزم نومبر 2020 میں ٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہوا،بعدازاں 2022 میں اُسے پناہ دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی سرکاری رہائش میں نہیں رہ رہا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور چاقو لہراتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا،دو پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسے بار بار کہا چاقو پھینکو،زمین پر لیٹ جاو مگر مزاحمت پر ٹیزر چلایا گیا اور اسے قابو کر لیا گیا۔پڑوسیوں کے مطابق مقتول وین بروڈہرسٹ مقامی صفائی کے محکمے میں ملازم تھے اور روزانہ اپنے کتے کو گھمانے جاتے تھے۔ایک پڑوسن نے کہااگر وہ صرف پانچ منٹ بعد نکلتے تو شاید آج زندہ ہوتے،وہ ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ سلام کرتا تھا۔حملے کے بعد درجنوں مقامی افراد جائے وقوعہ پر جمع ہوئے،پھول چڑھائے،شمعیں روشن کیں اور مقتول کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔میٹروپولیٹن پولیس کی چیف سپرنٹنڈنٹ جل ہارس فال نے واقعے کو ایک افسوسناک اور بے معنی تشدد کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں،ہم واقعے کے محرکات تک پہنچنے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تا کہ عوام کو تحفظ اور اطمینان فراہم کیا جا سکے جبکہ پولیس  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی ویڈیو یا معلومات ہیں تو فوراً رابطہ کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز