Home » افغان کرکٹ بورڈ نوئیڈا سٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

افغان کرکٹ بورڈ نوئیڈا سٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر نوئیڈا میں ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ ناقص سہولیات کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہونا تھا لیکن گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے پہلا دن ضائع ہو گیا اور نوئیڈا میں پورا دن بارش نہ ہونے کے باوجود پہلے دن ٹاس نہیں ہو سکا۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے۔

نوئیڈا اسٹیڈیم میں نکاسی آب کا نظام خراب ہے، اور آؤٹ فیلڈ کو ڈھانپنے کے لیے کوئی مناسب اور جدید سہولیات نہیں ہیں۔ سٹیڈیم میں کھڑا پانی دن بھر خشک نہ ہو سکا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہاں سہولیات نہیں ہیں۔ ہم یہاں پھر کبھی نہیں آئیں گے۔ ہماری ترجیح لکھنؤ ہو گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز