بدھ, مارچ 26, 2025
Home » ایڈرین بروڈی نے ‘دی بروٹالسٹ’ کیلئے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ایڈرین بروڈی نے ‘دی بروٹالسٹ’ کیلئے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

ایڈرین بروڈی نے "دی بروٹالسٹ” میں ہنگری کے ایک ویژنری معمار کے کردار کیلئے بہترین اداکار کا دوسرا آسکر جیت لیا۔

بروڈی نے 97ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جہاں انہوں نے لازلو ٹوتھ کے کردار کو طاقتور انداز میں پیش کیا۔ یہ فلم ٹوتھ کی زندگی کے 30 برسوں پر مشتمل ہے، جو ہولوکاسٹ سے بچ کر امریکہ آتا ہے تاکہ اپنے امریکی خواب کو تلاش کر سکے۔ ٹوتھ کے انوکھے ڈیزائنوں نے سماجی اصولوں کو چیلنج کیا اور اس کی فنکارانہ ایمانداری کی جستجو کو اجاگر کیا۔

اپنی تقریر میں بروڈی نے کہا کہ وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے گیارھویں اداکار ہیں جنہوں نے دو بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈینیئل ڈے-لیوس تین بار اس ایوارڈ کے حق دار بن چکے ہیں، اور اس کے علاوہ اسپینسر ٹریسی، جیک نکولسن، مارلن برانڈو، ڈسٹن ہوفمین، گیری کوپر، ٹام ہینکس، فریڈرک مارچ، شان پین اور انتھونی ہوپکنز جیسے اداکار بھی دو بار بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بروڈی نے اپنی تقریر میں اینٹی سیمیٹزم اور نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھائی۔ کہا میں یہاں ایک بار پھر جنگ اور نظامی جبر اور نسل پرستی اور دیگر مسائل کے اثرات کی نمائندگی کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ دنیا صحت مند اور خوشحال بنے۔ اور مجھے یقین ہے کہ اگر ماضی ہمیں کچھ سکھا سکتا ہے تو یہ ہے کہ نفرت کو بے قابو نہ ہونے دیں۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز