Home » اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور،فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو عالمی مقام دلایا،تحریک انصاف سے مذاکرات بند ہونے چاہئیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور،فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو عالمی مقام دلایا،تحریک انصاف سے مذاکرات بند ہونے چاہئیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص انتہائی مغرور ہے اور میرا واضح موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں کیونکہ جن لوگوں نے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں، ان سے بات چیت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
ایگزو نیوز کے مطابق مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو ماننے کے لیے تیار نہیں اور جو عناصر ملک کو آگے بڑھنے سے روکتے رہے ہیں، ان کے ساتھ مفاہمت قومی مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش قربانی، جدوجہد اور عزمِ نو کی یاد دلاتا ہے۔ قائداعظم نے اپنی بے مثال حکمت عملی اور اصولی سیاست کے ذریعے پاکستان حاصل کیا، جس کی بدولت آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، اگر آج کی سیاسی قیادت اور نوجوان نسل قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل کرے تو پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ہم دنیا میں فاتح قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک کو شکست دی،اب پاکستان معرکہ معیشت کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور دنیا کے ساتھ معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی جرائد لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کامیاب جبکہ بھارت شکست خوردہ ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔ فیلڈ مارشل کی دوٹوک اور واضح پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلایا اور دنیا بھر میں انہیں غیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہترین عسکری حکمت عملی نے قومی اعتماد بحال کر دیا ہے اور اب سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان معاشی اڑان بھرنے کے لیے بڑے فیصلے کر رہا ہے اور دوست ممالک کے ساتھ اہم معاہدے طے پا چکے ہیں، پاکستان حرمین شریفین کے محافظ کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف نظر آ رہا ہے اور قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری ملک کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری صلاحیتوں اور معاشی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان خطے کا ایک اہم اور طاقتور ملک بن چکا ہے۔کامران ٹیسوری نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پر دوٹوک پالیسی اپنائی ہے اور دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کر لیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے اور طے پایا ہے کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز