Home » ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 15 سالہ مدت کیلئے 280 ارب روپے رعایتی قرض دینے کا اعلان

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 15 سالہ مدت کیلئے 280 ارب روپے رعایتی قرض دینے کا اعلان

by ahmedportugal
26 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایشین ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے 15 سالہ مدت کے لیے 280 ارب روپے کا رعایتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،اس قرض کے تحت پاکستان میں سیلاب سے بچاو،زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہوں گے جبکہ اے ڈی بی 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرے گا تاکہ منصوبوں کی موثر عمل درآمد ممکن بنائی جا سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایشین ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے 15 سالہ رعایتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں تین سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔اس سکیم کے تحت تقریباً 280 ارب روپے کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے،جن میں سیلاب سے بچاو،زرعی ترقی،غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو اس مالی پیکج کے علاوہ 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی دی جائے گی،جو منصوبوں کی عمل درآمد اور ماحولیاتی انتظام کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی،پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرمایہ کاری موجودہ وقت میں ناکافی ہے اور ملک کو سالانہ 30 سے 60 ارب ڈالر کے مالی خلا کا سامنا ہے،جسے یہ قرض کم کرنے میں مدد دے گا۔قرض کی مدت 15 سال مقرر کی گئی ہے،جس میں تین سال کی رعایتی مدت شامل ہے اور اوسط ادائیگی کی مدت تقریباً 12 سال ہو گی۔قرض کی شرائط ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے لچکدار قرض پروگرام کے مطابق ہوں گی جبکہ غیر استعمال شدہ رقم پر سالانہ 0.15 فیصد چارج لاگو ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ زرعی ترقی،غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبوں کو بھی مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔یہ اقدام پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے،جس سے عالمی اور مقامی سطح پر ماحولیاتی چیلنجز کے حل میں مدد ملے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز