Home » اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی میں پیش،رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف شواہد پیش کر دیئے،شادی سے انکار پر ہراسگی کا دعویٰ

اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی میں پیش،رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف شواہد پیش کر دیئے،شادی سے انکار پر ہراسگی کا دعویٰ

by ahmedportugal
57 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایک بااثر سیاسی شخصیت کے خلاف سنگین الزامات کے بعد معاملہ باقاعدہ تحقیقات کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،جہاں انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)کے سامنے پیش ہو کر اہم شواہد جمع کرا دیے ہیں،الزام ہے کہ صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کی جانب سے انہیں طویل عرصے تک آن لائن ہراساں کیا گیااور یہ صورتحال اس وقت شدت اختیار کر گئی جب اداکارہ نے مبینہ طور پر شادی کی پیشکش کو مسترد کیا۔دوسری جانب تحقیقاتی ادارے نے دونوں فریقین کو طلب کر رکھا ہے تاہم متعلقہ رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کی عدم پیشی نے کیس کو مزید حساس اور توجہ طلب بنا دیا ہے جبکہ جمع کرائے گئے ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایک بااثر سیاسی شخصیت ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کے الزامات کے بعد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جس نے شوبز اور سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔اداکارہ نے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہو کر اپنا موقف ریکارڈ کرایا اور مبینہ ہراسگی سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد بھی تفتیشی حکام کے حوالے کر دیے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنے وکیل کے ہمراہ ادارے کے دفتر پہنچیں جہاں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تفتیش کے دوران ان سے تفصیلی سوالات کیے گئے۔اس موقع پر اداکارہ نے مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات، آن لائن ہراسگی اور دیگر متعلقہ مواد تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا،جن کی تصدیق اور جانچ کا عمل جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی نوعیت حساس ہونے کے باعث شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ حقائق کو واضح کیا جا سکے۔حکام کے مطابق شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں تاہم اگر الزامات ثابت ہوئے تو معاملہ باقاعدہ فوجداری کارروائی کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔اداکارہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ رکنِ اسمبلی نوٹس جاری ہونے کے باوجود تاحال تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔وکیل کے مطابق رکنِ اسمبلی اداکارہ سے شادی کے خواہاں تھے اور انہوں نے باقاعدہ رشتہ بھی بھیجا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ وہ تیسری شادی کرنا چاہتے تھے تاہم جب اداکارہ کو ان کی ازدواجی حیثیت کا علم ہوا تو انہوں نے تعلق ختم کر دیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ تعلق ختم ہونے کے بعد اداکارہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، خصوصاً اس وقت جب ان کا رشتہ کسی اور جگہ طے پایا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کو دھمکی آمیز پیغامات اور ذہنی دباو کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔

ادھر ذرائع کے مطابق متعلقہ رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے،جس پر مزید قانونی اقدامات زیر غور ہیں۔کیس کی حساسیت کے باعث میڈیا کی بڑی تعداد ادارے کے باہر موجود رہی جبکہ اداکارہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد عقبی راستے سے روانہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسگی،سائبر بلنگ،ذہنی دباو اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنے کا الزام عائد کیا تھا،جس کے بعد یہ معاملہ باقاعدہ تحقیقات کی سطح تک پہنچ گیا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کیس کا میرٹ پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل شواہد،سوشل میڈیا ریکارڈ اور دیگر مواد کی مکمل چھان بین کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کیس میں مزید اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز