Home » اداکار جیمز ارل جونز 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اداکار جیمز ارل جونز 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

جیمز ارل جونز، ایک ورسٹائل اور ایوارڈ یافتہ امریکی اسٹیج اور اسکرین اداکار جنہوں نے مشہور ‘اسٹار وار’ کے ولن ڈارتھ وڈر کو زندہ کرنے کیلئے اپنی بلند آواز کا استعمال کیا، انتقال کر گئے، ان کی عمر 93 برس تھی۔

شیکسپیئر اور اگست ولسن کے کاموں سے لے کر بلاک بسٹر اسپیس ساگا اور ڈزنی کلاسک ‘دی لائن کنگ’ میں مفاسہ کے طور پر جیمز ارل جونز کی ناقابل فراموش وائس اوور نے مداحوں کے دل میں اُن کی جگہ بنائی۔

جیمز ارل جونز نے تین ٹونی ایوارڈز جیتے جن میں تاحیات ایوارڈ، دو ایمیز اور ایک گریمی کے ساتھ ساتھ ایک اعزازی آسکر بھی شامل ہے، جو تاحیات کارنامہ ہے۔

1971 میں، وہ سڈنی پوئٹیئر کے بعد، اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بہترین اداکار کیلئے نامزد ہونے والے دوسرے سیاہ فام آدمی بن گئے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز