Home » ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی انگوٹھی اتار دی، ویڈیو وائرل

ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی انگوٹھی اتار دی، ویڈیو وائرل

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے شادی کی انگوٹھی اتار دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ کئی تقریبات میں ایشوریا ابھیشیک یا بچن خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نظر نہیں آئیں بلکہ اننت امبانی کی شادی میں ایشوریہ اپنی بیٹی کے ساتھ دکھائی دیں۔ جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ ان کے اور ابھیشیک کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔

اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ابھیشیک کو اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا ہے۔ گالاٹا انڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اداکار کو گلابی سویٹ شرٹ اور پینٹ میں ملبوس شہر کی ایک گلی سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ان کی شادی کی انگوٹھی کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

دوسری جانب، طلاق کی خبریں سامنے آنے کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریہ دونوں نے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس معاملے پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز