جنوبی افریقہ کے سابق کپتان:
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے. بابر اعظم کے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ کپتانی چھوڑنے کے بعد اب وہ اپنی ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنائیں گے۔
اسٹار بلے باز بابر اعظم کی جانب سے استعفے کے اعلان پر. کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا. جس میں کچھ نے بابر کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے. جبکہ کچھ نے اس کی مخالفت کی ہے. ایسے میں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے. ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں بابر اعظم کو ان کے فیصلے پر مبارکباد دی ہے۔
سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے. امید ظاہر کی ہے. کہ بابر اعظم کا پاکستان کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ. انہیں اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینے اور اپنی ٹیم کے لیے زیادہ رنز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ ڈی ویلیئرز کا خیال ہے. کہ کپتانی کا دباؤ بعض اوقات کھلاڑی کی فارم کو متاثر کر سکتا ہے. اور اضافی ذمہ داریوں کے بغیر بابر ممکنہ طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.
اے بی ڈی ویلیئرز نے بابر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی. کہ وہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے مزید رنز بنائیں گے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے. گزشتہ روز قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے استعفے دے دیا تھا. جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور بھی کرلیا ہے۔