واشنگٹن میں طیارے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پاکستانی نژاد خاتون بھی جاں بحق ہوئی ہے۔ جس کا نام عسری حسین بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے ایئرپورٹ پر موجود اپنے شوہر کو میسیج کیا کہ طیارہ بیس منٹ بعد لینڈ کر جائے گا لیکن طیارہ لینڈ نہ کرسکا اور شوہر انتظار کرتا ہی رہ گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں دو کی بجائے ایک شخص ڈیوٹی دے رہا تھا۔ اُس نے طیارے اور ہیلی کاپٹر دونوں کے پائلٹس کو روٹ تبدیل کرنے کا کہا تھا طیارے کے پائلٹ نے تو اُس کی بات مان کر روٹ تبدیل کر لیا لیکن ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بروقت جواب نہ دے سکا۔ جس کے بعد طیارے نے جب اپنا روٹ تبدیل کیا تو ہیلی کاپٹر اُس کے راستے میں آگیا اور دونوں میں تصادم ہوگیا۔
واضح رہے کہ دریائے پومٹیک سے طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے، لیکن حکام کے مطابق رپورٹ آنے میں 30 روز لگ سکتے ہیں۔
واشنگٹن طیارہ حادثہ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون بھی جاں بحق ہوگئی
4