Home » دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ، صرف 110 روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل

دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ، صرف 110 روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ کر قذافی سٹیڈیم میں فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔

محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے سٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز