Home » اے این پی کی شاہدہ وحید تحریک انصاف سے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں

اے این پی کی شاہدہ وحید تحریک انصاف سے ٹاس جیت کر خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پشاور(بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین(پی ٹی آئی پی)سے ٹاس جیت لیا جس کے بعد شاہدہ پروین رکن اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔
’ایگزو نیوز ‘کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام کے حق میں دستبردار ہو گئی جس کے بعد اقلیتی نشست پر جو یو آئی کے گورپال سنگھ کامیاب ہو گئے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی شاہدہ وحید ’ٹاس‘ کے ذریعے رکن اسمبلی بن گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان ٹاس ہوا تھا۔ٹاس جیت کر اے این پی کی شاہدہ وحید رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا۔فیصلہ وزیر اعظم،مولانا فضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن ٹاس سے دستبردار ہو گئی جس کے بعد نشست جے یو آئی کو مل گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز