بدھ, مارچ 26, 2025
Home » ایشیاء کپ 2025 بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی

ایشیاء کپ 2025 بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

ایشیاء کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کروانے کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے۔ ویسے ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔ ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں۔ دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز