محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک مضبوط مغربی لہر آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگی جو 25 فروری کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
شمالی علاقوں میں مغربی لہر 2 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اس موسمی نظام کے زیر اثر بلوچستان میں آج سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں 25 اور 26 فروری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں 25 فروری سے 02 مارچ تک پہاڑوں پر وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں 24 فروری کی رات سے یکم مارچ تک بڑے پیمانے پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔
پنجاب اور اسلام آباد کے وفاقی علاقے میں 25 فروری سے 01 مارچ تک مری، گلیات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری ہوگی۔
25 فروری سے 28 فروری تک حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹی ٹی سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور 25 سے 27 فروری تک بارش ہوگی۔
پیشن گوئی کی مدت کے دوران موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کمزور علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔