منگل, جنوری 14, 2025
Home » پارٹی کو آگے لے جانے کیلئے نئی قیادت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، رؤف حسن

پارٹی کو آگے لے جانے کیلئے نئی قیادت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، رؤف حسن

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی کو آگے لے جانے کے لیے نئی قیادت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی اہلیہ کو اسلام آباد کے ڈی چوک کو چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔ ڈی چوک سے کسی کو زبردستی ساتھ لے جانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس وقت خود احتسابی کے عمل سے گزر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے حالیہ احتجاج میں ان سے کہاں غلطیاں ہوئیں۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا مجھے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے درمیان کسی جھگڑے کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے سابق خاتون اول کو احتجاج چھوڑنے پر مجبور کیا تھا یا وہ خود وہاں سے گئیں تھیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز