پرتگال کی امیگریشن اتھارٹی:
لزبن (اسلم مراد ) پرتگال کی امیگریشن اتھارٹی کے ادارے AIMA نے اعلان کیا ہے. کہ اس نے ایک سال کے اندر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے. چار لاکھ میں سے ڈھائی لاکھ کیسز نمٹادیے ہیں۔
پرتگالی اخبارات کے مطابق. آئما کا قیام 29اکتوبر 2023کو عمل میں لایا گیا تھا. جس کی بڑی وجہ امیگریشن کیسز ، اسائلم کیسز ، گولڈن ویزہ کیسز. اور دوسرے مستقل رہائش کے کیسز. کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ تھا ۔ اس ادارے نے آغاز میں. ہی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے. ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سیاسی پناہ، مستقل رہائش اور بزنس امیگریشن کے کیسز کو نمٹا دیا ہے.
جس کے بعد امید ہے. کہ چار لاکھ کیسز کو نمٹانے کا تارگٹ. جون دو ہزار پچیس سے پہلے حاصل کرلیا جائے گا ۔ زرائع کے مطابق. آئما نے ایک سال کے دوران. پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ٹیلیفونک انکوائریز کا بھی جواب دیا. جبکہ دو لاکھ تیس ہزار سے زاہد معلومات. دفاتر میں آنے والوں کو فراہم کئیں ۔ ۔آئما کا کہنا ہے. کہ آرٹیکل 88 , 89کےتمام کئیسز کو آئندہ چند ماہ کے اندر نمٹا دیا جائے گا. جبکہ فنگر پرنٹس کے بعد کارڈ ملنے کا دورانیہ بھی نوے دن سے کم کیا جاسکتا ہے.