کولمبیا (اسلم مراد ) منشیات کے خلاف باسٹھ ممالک کے کومبنگ آپریشن کے دوران آبدوزوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حکام نے آٹھ ارب ڈاکر کی منشیات برآمد کرکے چار سو سے زائد منشیات فروشوں اور منشیات کے سمگلرو کو گرفتار کرلیا ہے۔
کولمبیا کی وزارت انسداد منشیات کے مطابق مختلف ممالک کے کومبنگ آپریشن اور معلومات کے بعد سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کرنے کے لیے کئی ممالک کی بحریہ کے تعاون سے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں چار سو سے زائد سمگلروں کو گرفتار کرلیا گای جبکہ ان کے قبضے سے `1400میٹرک ٹن منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔
پکڑی جانے والی منشیات میں 225ٹن کوکین اور 1000گانجا بھی شامل ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت آٹھ ارب سے زائد ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام سمگلنگ آبدوز نما کشتیو کے زریعے کی جارہی تھی جو آدھی سطح سمندر سے نیچے اور آدھی سطح سمندر سے اوپر تھیں۔