Home » معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں مداح نے شادی کی پیشکش کر دی

معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں مداح نے شادی کی پیشکش کر دی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے دوران ان کی مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ میکال ذوالفقار اپنے دلکش انداز اور ہٹ ڈراموں کی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔

میکال ذوالفقار فی الحال سنگل ہیں اور اپنی دو بیٹیوں کی پرورش میں مصروف ہیں۔ ان کی سابقہ بیوی سارہ بھٹی سے 2017 میں علیحدگی ہو چکی ہے۔ حال ہی میں میکال نے ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

لائیو کالز کے دوران ایک مداح، ارم نامی خاتون، نے میکال سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ خاتون نے کہا، "السلام علیکم، مجھے میکال بہت پسند ہیں اور میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، مگر مجھے نہیں پتا کہ کیسے؟”

یہ غیر متوقع سوال سن کر ندا یاسر چونک گئیں اور فوراً کال کاٹ دی، تاہم میکال قہقہہ لگاتے ہوئے مسکرا رہے تھے۔ ندا یاسر نے میکال سے اس پر ردعمل دینے کو کہا، تو میکال نے کہا، "ایسی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں، جب ملوں گا تو جواب دوں گا، مگر خوشی ہوئی۔”

میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رمضان ٹرانسمیشن ہے، اس کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی، تاہم 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ میکال نے اس حوالے سے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ "میری چھ سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔”

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز