من گھڑت کہانی:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے. لاہور کی ایک طالبہ کے ساتھ. نجی کالج کے کیمپس میں مبینہ زیادتی کی افواہوں. کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے. اسے سوشل میڈیا کے ذریعے. طالب علموں کو گمراہ کرنے. اور اکسانے کیلئے تیار کی گئی ’’من گھڑت کہانی‘‘ قرار دے دیا۔
لاہور میں. پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا. کہ ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا. حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے جان بوجھ کر افواہیں پھیلائی گئیں۔
پچھلے ہفتے. مبینہ عصمت دری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی. جس سے پولیس کو کالج کے ایک سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرنے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی. کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے. اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ تاہم آج ایک پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے الزامات. کو مسترد کرتے ہوئے کہا. کہ ریپ کا مبینہ واقعہ من گھڑت کہانی ہے. جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید الزام لگایا. کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے افواہوں کو ہوا دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا. "لڑکی عصمت دری کا شکار نہیں ہے. بلکہ بری سیاست اور سازش کا شکار ہے۔”
دریں اثناء ایف آئی اے کی ٹیم نے. لاہور کالج ریپ کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا. پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی. جس سے امن عامہ میں بے چینی پیدا ہوئی۔
اس سے قبل. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے. بھی نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ ‘ریپ’ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔