Home » فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جرات اور کمال بہادری رنگ لے آئی،لاہور میں اخلاق بافتہ تقریب کے خلاف مقدمہ درج،منتظمین سمیت متعدد افراد گرفتار،جوائے لینڈ کی سکریننگ بھی روک دی گئی

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جرات اور کمال بہادری رنگ لے آئی،لاہور میں اخلاق بافتہ تقریب کے خلاف مقدمہ درج،منتظمین سمیت متعدد افراد گرفتار،جوائے لینڈ کی سکریننگ بھی روک دی گئی

by ahmedportugal
38 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)معروف ڈریس ڈئیزائنر ماریہ بی کی محنت رنگ لے آئی ، لاہور میں اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا ،تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بین شدہ فلم جوائے لینڈ کی سکریننگ بھی رکوا دی گئی
ایگزو نیوز کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ماریہ بی کا دعوی تھا کہ رواں ماہ اگست میں ہی لاہور میں ٹرانس جینڈرز کی نامناسب ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، جس میں شیطانی نشانات اور علامات کی بھی تشہیر کی گئی، انہیں اس تقریب کی ویڈیوز بعض نوجوان اور کم عمر بچوں نے بھیجی، جو مذکورہ پارٹی میں گئے تھے لیکن انہیں یہ علم نہیں تھا کہ وہاں ایسا کچھ ہوگا؟ ممکنہ طور پر مذکورہ نامناسب پارٹی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی جگہ پر ہوئی اور یہ کہ جلد ہی پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کی کہانی پر مبنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو بھی نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ماریہ بی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی ٹرانس جینڈرز کی پارٹی میں سٹیج پر جاکر فحش پرفارمنس بھی کی گئی جب کہ اس میں شیطانی علامات اور نشانات کی بھی تشہیر کی گئی۔انہوں نے پنجاب حکومت،پولیس اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے سوال کیا کہ وہ اس ضمن میں کیا کر رہے ہیں؟ماریہ بھی کی یہ پوسٹ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اتنی وائرل ہوئی کہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے نا صرف اس پارٹی کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بلکہ متعدد مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے چند افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی تقریب منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں،پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار سخت قانونی جرم ہے،غیر قانونی،غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں،واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔دوسری طرف مسلم یوتھ لیگ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے بین شدہ فلم جوائے لینڈ کی سکریننگ بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز