عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد 16 جنوری سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ 8 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 15 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی ٹریڈ 74 ڈالر 78 سینٹ پر پہنچ گئی۔
اس طرح 8 روز کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر 27 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ 74.23 سے بڑھ کر 77.50 ڈالر پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے بعد ابتک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔