حماس کی جانب سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کے بعد اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ اس طرح جنگ بندی کے تحت پہلا تبادلہ مکمل ہو گیا۔
اتوار کو رہائی پانے والی تینوں یرغمالیوں، تمام خواتین کو ان کے اہل خانہ سے ملایا گیا اور انہیں وسطی اسرائیل کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے جہاں اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ابتدائی 42 دن کی جنگ بندی قطری، امریکی اور مصری ثالثوں کی ثالثی میں ہوئی۔
دوسری جانب ، نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہماری اور جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ اس سے مشرق وسطیٰ میں امن بحال ہو گا۔