شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد البشیر کا کہنا ہے کہ 79 پاکستانی زائرین کو بیروت منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سے انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے گا۔
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی باغی کمانڈر ابو محمد جولانی نے محمد البشیر کو ملک کی عبوری اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا جو یکم مارچ تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے لبنانی ہم منصب نجیب میقاتی سے رابطہ کیا تھا، اور شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلا کیلئے مدد کی درخواست کی تھی۔
جس پر لبنانی وزیر اعظم میکاتی نے وزیر اعظم شہباز کو یقین دلایا تھا کہ لبنان ان پھنسے ہوئے افراد کی ہر ممکن مدد کرے گا اور ان کی بحفاظت وطن واپسی میں سہولت فراہم کرے گا۔