Home » مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں بحال

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں بحال

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 77 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں، جو اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد خالی تصور کی جا رہی تھیں۔
قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11 نشستیں، خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئیں۔ قومی اسمبلی سے مسلم لیگ (ن) کو 14 ، پیپلزپارٹی کو 5 جبکہ جے یو آئی (ف) کو 3 نشستیں ملیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے خواتین کی 21 اور اقلیت کی 4 نشستیں بحال ہوئی ہیں۔ جس میں سے جے یو آئی (ف) کو 10 ، مسلم لیگ (ن) کو 7 ، پیپلزپارٹی کو 7 جبکہ اے این پی کو 1 نشست ملے گی۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں۔ جس میں سے مسلم لیگ (ن) کو 23 ، پیپلزپارٹی کو 2 ، مسلم لیگ (ق) اور آئی پی پی کو 1، 1 نشست ملے گی۔
سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی 1 نشست بحال ہوئی ہے۔ جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ ایم کیو ایم کو 1 نشست ملے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز