Home » شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دو کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک،صدر اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دو کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک،صدر اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث سات بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا،صدر اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی میرعلی میں کی گئی جس میں چھ خوارج مارے گئے جبکہ سپن وام میں دوسرے آپریشن میں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوا۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے جوانوں کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کی ناپاک منصوبہ بندی کو ناکام بنایا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ خوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔یہ کارروائیاں پاکستان کی افواج کی عزم، یکجہتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جاری دیرینہ جدوجہد کا تازہ ثبوت ہیں۔ شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں نے علاقے میں امن و امان کے قیام کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور دہشت گرد عناصر کے لیے انتباہ کا پیغام دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز