56 پاکستانی قیدیوں کی واپسی:
سری لنکا سے 56 پاکستانی قیدیوں کی واپسی ہوئی. جن میں 5 خواتین اور 51 مرد شامل ہیں، سری لنکا سے خصوصی طور پر چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان اور سری لنکا نے. مئی میں اور پھر جولائی میں. وزیر داخلہ محسن نقوی اور سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونا رتنے کے درمیان. ملاقاتوں کے دوران سری لنکا کی جیلوں میں گزشتہ کئی سالوں سے قید قیدیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
سری لنکا کی حکومت نے حال ہی میں سری لنکا میں سزا کاٹ رہے 56 پاکستانی قیدیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کی۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مذاکرات کے بعد ہوئی. جس کا مقصد قیدیوں کو پاکستان میں اپنی بقیہ سزائیں پوری کرنے کے لیے واپس بھیجنا تھا۔ یہ اقدام پاکستان اور سری لنکا کے درمیان. انسانی ہمدردی کے خدشات بالخصوص قیدیوں کے ساتھ سلوک. اور وطن واپسی کے حوالے سے. مضبوط دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ واپسی سے قیدیوں کے معاشرے میں دوبارہ انضمام میں آسانی. اور انہیں اپنے خاندانوں کے قریب لانے کی امید ہے۔
واپس آنے والے قیدیوں نے. محسن نقوی اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا. جنہوں نے قیدیوں کی واپسی سے متعلق تمام اخراجات پورے کئے۔ ایک بزرگ خاتون نے کہا. ہمیں پاکستان واپس لانے کیلئے آپ کا شکریہ. آپ کا احسان کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔
ایک اور قیدی نے کہا. کہ ہمیں وطن واپس لانے پر ہم محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کے شکر گزار ہیں۔ ہم مشکل حالات میں تھے لیکن شکر ہے. کہ ہم واپس آگئے ہیں۔