بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد امن و امان کی بحالی کیلئے عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا گیا جس میں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست کے خلاف جانے والوں کا مکمل طور پر صفایا کردیں۔ انہوں نے سی ٹی ڈی بلوچستان کو مضبوط کرنے کیلئے 5 ارب روپے بھی مختص کیے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دشمنوں کی جانب سے یہ حملے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ کیونکہ ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ اکتوبر میں پاکستان ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرکے۔