جمعرات کو پشاور اور مظفرآباد سمیت خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے کچھ حصوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد میں نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی علاقے میں 212 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، مالاکنڈ، آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تاہم ابھی تک کسی علاقے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔