جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی ہوگئے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو حکام اپالاچی ہائی سکول پہنچے۔ حکام نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔
واضح رہے کہ امریکا میں پچھلی دو دہائیوں میں سکولوں اور کالجوں میں فائرنگ کے سیکڑوں واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مہلک حملہ 2007 میں ورجینیا ٹیک میں ہوا تھا جس میں 30 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
ملک میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر بائیڈن انتظامیہ اسلحہ رکھنے پر پابندی کے حق میں ہے جبکہ سابق صدر اس کے مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔