Home » جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولتکار گرفتار

جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولتکار گرفتار

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ حملے کے 4 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ہلاک حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے گئے ہیں، اور ان کے جسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا لیا تھا، اور خواتین و بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔ پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہو گئے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز