فیصل آباد: 2011 سے لیکر 2023 کے دوران غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی خواتین کی تفصیلات سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق 2011 میں 364خواتین، 2012 میں 366 خواتین، 2013 میں 388 خواتین قتل کی گئی۔ 2014 میں 404 خواتین، 2015 میں 328 خواتین، 2016 248 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ 2017 میں 181خواتین، 2018 میں 244 خواتین، 2019 میں 197 خواتین قتل کردی گئی۔ 2020 میں 237 خواتین، 2021 میں 197خواتین، 2022 میں 176 خواتین اور 2023 میں 150 خواتین کو موت کی آغوش میں دھکیلا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کے سب سے زیادہ واقعات 2014 میں 404 پیش آئے۔ خواتین کے قتل کے سب سے کم واقعات 2023 میں 150 پیش آئے۔ خواتین کو غیرت کے نام پر شوہر، باپ، بھائیوں، چچا سمیت دیگر رشتہ داروں نے قتل کیا۔ خواتین کو گولیاں مار کر، گلہ دبا کر، کلہاڑیوں کے وار اور زہر دیکر قتل کیا گیا۔